زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت

بدھ 9 اپریل 2025 22:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر ’’بائیوانفارمیٹکس آلات برائے مالیکیولر بیالوجی اور بائیومیڈیکل ریسرچ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ تیسری نیشنل ہینڈزآن ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو مالیکیولر بائیولوجی اور بائیو میڈیکل ریسرچ کے شعبوں میں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عامر جمیل نے کہا کہ دورحاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے سائنسی اصولوں کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے تاکہ مختلف شعبہ جات میں درپیش مسائل کا اختراعی بنیاد پر حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈزآن ٹریننگ پیشہ وارانہ افراد کی استعدادکار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کی سوچ کو نئے زاویے سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری ڈاکٹر محمد انجم ضیاء نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی استعدادکار کو بڑھانے کے لئے تمام کاوشیں عمل میں لائیں۔ طلباء، محققین، اور پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :