گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات

بدھ 9 اپریل 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں، سیاحت کے فروغ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ صوبہ سندھ میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اور عوام کو ان سے حقیقی ریلیف میسر آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، جو نہ صرف معیشت کو سہارا دیں گے بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی کشش کا باعث بنیں گے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون اور فنڈنگ سے گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سیاحت کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔ گورنر سندھ کے انیشیٹیوز کے تحت جاری فلاحی منصوبوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات قابلِ تحسین ہیں اور ان سے عوامی سطح پر مثبت تبدیلی آنرہینہے۔