نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر سے ٹیلیفونک رابطہ

بدھ 9 اپریل 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر توحید حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مستقبل میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔