- ایف ڈی اے کا اشتراک

) عشق آباد لٹریری فیسٹول جمعہ 11 اپریل کو فیصل آباد آرٹس کونسل کے نصرت فتح علی خاں آڈئیوریم میں منعقد ہو گا

بدھ 9 اپریل 2025 20:40

! فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) ایف ڈی اے کے اشتراک سے عشق آباد لٹریری فیسٹول جمعہ 11 اپریل کو فیصل آباد آرٹس کونسل کے نصرت فتح علی خاں آڈئیوریم میں منعقد ہو گا جس کی صدارت کمشنر فیصل آباد مریم خاں کریں گی جبکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری اس موقع پر مہمانان خصوصی ہونگے۔

عشق آباد لٹریری فیسٹول سہ پہر تین بجے شروع ہو گا جس کے مجموعی طور پر پانچ سیشن ہوں گے جن کے بعد محفل مشاعرہ منعقد ہو گی جس کی صدارت نامور شاعر افتخار عارف کرینگے۔ افتتاحی سیشن میں اصغر ندیم سید کلیدی خطبہ پڑھیں گے اور نظامت کے فرائض عدنان بیگ انجام دینگے۔ پہلے سیشن میں ''بولیاں'' پنجابی وسیب کا تخلیقی اظہار اور بولی گائیک نذر عباس بولیاں پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

چار بجے سہ پہر دوسرے سیشن میں''بیت باری'' کے ماڈریٹر ریحان ذائر، پانچ بجے تیسرے سیشن میں اصغر ندیم سید سے مکالمہ کے ماڈریٹر قاضی علی ابوالحسن ہونگے، چوتھے سیشن میں ''عدیل ہاشمی سے گفتگو اور شاعری '' کی ماڈریٹر ڈاکٹر شیبا کالم ہوں گی۔ ساڑھے چھ بجے پانچویں سیشن میں ڈاکو منٹری ''بھگت سنگھ اور بھگت سنگھ کے نام خط'' کے ماڈریٹر رحمان فارس ہوں گے۔

نماز عشاء کے وقفہ کے بعد ساڑھے آٹھ بجے شب محفل مشاعرہ منعقد ہو گی جس کی صدارت افتخار عارف اور نظامت کے فرائض عدنان بیگ اور رحمان فارس ادا کریں گے۔ شعراء کرام میں ریاض مجید، نصرت صدیقی، عباس تابش، قمر رضا شہزاد، انجم سلیمی، شوکت فہمی، عدنان بیگ، شکیل جاذب، صوفیہ بیدار ، اظہر فراغ، بشری ناز، ڈاکٹر وقار خان، سرور خان سرور، خالد ندیم شانی، فیاض ملک، صائمہ آفتاب، شہزاد بیگ، عاطف یاسر، خاور حسین، خرم آفاق، ارشد محمود ارشد، کفیل رانا، عمیر مشتاق، مقیل بخاری و دیگر شامل ہیں ۔

ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کے مطابق عشق آباد لٹریری فیسٹول کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس ادبی میلے کو ملک کے مائیہ ناز شعراء کرام، ادبیوں ،افسانہ نگاروں اور علم و ادب کی نامور شخصیات سے سجایا گیا ہے جو کہ نہ صرف فیصل آباد کے لئے اعزاز کی بات ہے بلکہ ادبی سرگرمیوں کے مزید فروغ کا قابل قدر ذریعہ ہے۔