mنوشہرہ، مانکی شریف میں خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا

&بارات کی خوشی میں منچلے نوجوان عباس کی کلاشنکوف سے اندھادھن فائرنگ ، دو بچے جابحق ، دو زخمی

بدھ 9 اپریل 2025 20:55

Qنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء)نوشہرہ کے علاقے پہاڑی کٹی خیل مانکی شریف میں خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔بارات کی خوشی میں منچلے نوجوان عباس کی کلاشنکوف سے اندھادھن فائرنگ ۔پولیس کے مطابق بارات میں ہوائی فائرنگ سے دو بچے جابحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق منچلے نوجوان سے کلاشنکوف بے قابوہوگئی جس کے نتیجہ میں 09سالہ آزان اور دس سالہ جنیدخان جابحق جبکہ دو بچوں شدید زخمی ہوگئے۔

قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ کے زرائع کے مطابق زخمیوں میں 14سالہ راشد، اور 15سالہ شہزاد شامل ہیں۔جابحق اور زخمیوں کو مقامی لوگوں اور ریسکیو1122نے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔ہسپتال زرائع کے مطابق دو بچوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل کے مطابق افتخار ولد وزیراعلیٰ کی بارات تھی اور ان کا چچا زاد بھائی عباس ولد شاہ وزیر کلاشنکوف سے اندھادھن فائرنگ کررہا تھا کہ کلاشنکوف بے قابو ہوکر چار باراتی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جس میں دو کم عمربچے جابحق ہوگیا جبکہ دو زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد 09سالہ آزان اور دس سالہ جنیدخان کی نعیشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ بدرشی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔گاوں میں سوگ کی فضاء دونوں بچوں کی رات گئے اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشک بار تھی ۔ملزم عباس ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ایس ایچ او تھانہ بدرشی کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرلیے گئے۔