وزیر اعلی بلوچستان کے بہتروژن کی بدولت انتشار پھیلانے والوں کو مایوسی کا سامنا ہے ، بابر یوسفزئی

بدھ 9 اپریل 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) سابق ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبے میں امن و امان ، روزگار کی فراہمی اور لوگوں کو بہترین سہولیات زندگی فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیںوزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کے 30 ہزار نوجوانوں کو اعلی تعلیم اور ہنر کے لئے بیرون ممالک بھجوانے کا فیصلہ انقلابی اقدام ہے جس سے مستقبل میں صوبے کے لئیے ایک اعلی تعلیم یافتہ نسل تیار ھوگی جو صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے بہترین وژن کی بدولت صوبے میں انتشار پھیلانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے احتجاج کرنے والے سیاسی جماعتوں کے مظاہرین کو جس طرح بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کو حل لرنے کی کوشیش کی وہ قابل تعریف ھے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبہ ترقی کی طرف گامزن ہے انشا اللہ بلوچستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو بلوچستان کی عوام کی مدد سے شکست دیں گے۔