افغان مہاجرین کی ود ہولڈنگ کیمپس میں رجسٹریشن کے بعد وطن واپسی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے ، ڈی سی چمن

بدھ 9 اپریل 2025 22:30

,چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے آج چمن میں قائم کی گئی افغان مہاجرین کیلئے ود ہولڈنگ کیمپس میں سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد چمن میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افغان مہاجرین کی ود ہولڈنگ کیمپس میں رجسٹریشن کے بعد وطن واپسی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن سے لیکر آج تک پاک افغان سرحد پر چمن ود ہولڈنگ کیمپس سے اب تک تقریبا 3000 سے زائد افغان مہاجرین واپس اپنے ملک افغانستان بھیج دئیے گئے ہیں چمن میں افغان مہاجرین کیلئے دو ود ہولڈنگ کیمپس ایک پاک افغان سرحد پر زیرو پوائنٹ پر قائم کیا گیا ہے جبکہ دوسرا کیمپ کالج روڈ چمن شھید جمال عبد الناصر فٹبال گرانڈ میں قائم کیا گیا ہے ود ہولڈنگ کیمپس میں افغان مہاجرین کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہے کیمپس میں کھانے پینے طبی سہولیات خیموں ٹینٹوں کمبل باتھروم ز نادرا ڈیٹا بیس اور دیگر ضروری سہولیات اور انتطامات کا مکمل بندوست کیا گیا ہے یکم اپریل سے لیکر ضلعی انتظامیہ اور ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کیمپ میں موجود افغان مہاجرین کو دی جانے والی تمام سہولیات اور انتظامات کا خود مانیٹرنگ کرتا اور جائزہ لیتا ہے اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کیمپ کی تمام منتظمین کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افغان باشندے ہمارے بھائی اور اچھے پڑوسی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کیمپس میں موجود کسی بھی شخص کی دل آزاری کی گئی اور انھیں تکلیف پہنچائی گئی تو متعلقہ افسران و اہلکاران کیخلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی آج ڈی سی چمن نیود ہولڈنگ کیمپس میں افغان باشندوں کو دی جانے والی تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور انھیں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کیمپ منتظمین کو اچھی خدمات کی انجام دہی پر انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تمام منتظمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :