
کانگو: خانہ جنگی اور لوٹ مار میں شدت، ہزاروں بے گھر
یو این
جمعرات 10 اپریل 2025
08:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 اپریل 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ جنگ کا شکار جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے سے بڑے پیمانے پر لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے جہاں مخدوش طبی حالات کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
ادارے کی مقامی امدادی شراکت داروں نے بتایا ہے کہ صوبہ شمالی کیوو کے علاقے ماسیسی کے قریب مسلح گروہوں کے مابین تازہ ترین جھڑپوں کے باعث 45 ہزار لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔
5 اپریل کو والیکالے نامی علاقے میں مسلح افراد نے دو اہم طبی مراکز پر حملہ کر کے انہیں نقصان پہنچایا۔اس واقعے میں کیبوآ اور کتشانگا ہسپتال سے ادویات اور دیگر طبی سازوسامان لوٹ لیا گیا جس کے نتیجے میں تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار لوگوں کی طبی سہولیات تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
ہیضے کا پھیلاؤ
'اوچا' نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقون میں ہیضے کی وبا پھیل رہی ہے جس نے صوبہ شمالی کیوو، جنوبی کیوو، تانگانیکا اور مینیما کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے بتایا ہے کہ جنوبی کیوو کے علاقے فزی میں واقع مولونگوے پناہ گزین کیمپ میں ہیضے کے کم از کم آٹھ مریض آئے ہیں جو کہ تشویش ناک اطلاع ہے۔
اس کیمپ میں برونڈی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 15 ہزار پناہ گزین مقیم ہیں جنہیں صحت و صفائی کے ناقص انتظام، صاف پانی تک محدود رسائی اور نکاسی آب کا انتظام نہ ہونےکے باعث سنگین طبی خطرات درپیش ہیں۔
انصرامی مشکلات اور محدود طبی صلاحیت امدادی اقدامات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔جنوبی کیوو کے علاقے کالیہے میں 31 مارچ اور 6 اپریل کے درمیان ہیضے کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 77 تک جا پہنچی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تعداد اس حد سے تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے جسے عبور کرنے پر ہنگامی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ امدادی ادارے بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن صورتحال بدستور نازک ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظرایڈوائزری جاری کردی گئی
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
-
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.