
جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں، شیر افضل مروت
پی ٹی آئی میں یہ کلچر بن چکا ہے کہ کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر سٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو،چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، رکن قومی اسمبلی کی گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 10 اپریل 2025
10:40

(جاری ہے)
سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو ساتھ بٹھا کر ان کی تضحیک کی۔ کبھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا کہ بہنیں نہیں جائیں گی تو ملاقات کا بائیکاٹ ہو گا۔
پہلے بہنیں نہیں گئیں تو سلمان اکرم راجا خود بھی ملاقات کیلئے چلے گئے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ایم این اے شیر افضل مروت کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں 3پریشر گروپس ہیں جن میں اہم کردار پارٹی کے سوشل میڈیا کا تھا۔پی ٹی آئی میں اختلافات اور انتشار پیدا کرنے میں اس میڈیا کا بہت بڑا کردار تھا۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا تھاکہ پارٹی کا سوشل میڈیاخصوصاً یوٹیوبرز ڈالرز بنانے کیلئے پی ٹی آئی کیلئے جو بیانیہ بناتے ہیں اس کی قیمت پاکستان میں پی ٹی آئی اور عمران خان کو چکانا پڑتی تھی۔اس کے علاوہ دوسرا بڑا گروپ جو میں سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ خیبرپختونخواہ کی قیادت لسانیت کی وجہ سے پنجاب کے لوگوں کی ایما پر یہاں شکار ہو رہی تھی اس کی وجہ یہ ہے کہ صرف پختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کی تنظیم تھی باقی تینوں صوبوں میں تو پارٹی تنظیم نہ ہونے کے برابر تھی۔ پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کا پتہ تو عمران خان کاہوگا یا پارٹی کو دیکھنا ہوگا کہ میں واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوتا ہوں یا نہیں لیکن آج کل میں ایجنسیوں اور پولیس کے چھاپوں سے بچا ہوا ہوں جس کی وجہ سے میں آزادانہ گھوم پھر سکتا ہوں اور میرے اوپر کوئی نئے کیسز بھی نئے بن رہے ہیں اگر یہی حالات تھوڑے اور لمبے ہو جائیں تو مجھے اس کی مزید خوشی ہوگی۔ سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے سوال پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سٹبیلشمنٹ سے مذاکرات کی امید تو لگائے رکھتی تھی لیکن اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کے ساتھ اس بار مذاکرات میں ابھی سنجیدگی نہیں دکھائی تھی۔ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی اورسٹیبلشمنٹ 3 دفعہ انگیج رہی لیکن پی ٹی آئی اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر مالیت کی ہتھیاروں اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
-
ہیکرزگروپ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہم حکومتی شخصیات کے ای میل پیغامات افشا کرنے کا اعلان
-
مستونگ میں حالات کشیدہ، مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ
-
ایلون مسک تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا انسان ہے. صدرٹرمپ
-
بلوچستان : مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی تحصیل دفتر ‘ بینکوں اور بازار میں فائرنگ ایک بچہ ہلاک‘ پانچ افراد زخمی
-
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 74 فلسطینی ہلاک
-
بھارت: کیمیکل پلانٹ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
-
سی پیک ٹوکی مکمل صلاحیت کا ادراک پاکستان کو ایک اہم تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے. ویلتھ پاک
-
عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے. رانا ثنااللہ
-
ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.