غزہ ، الشجاعیہ میں عمارت پر اسرائیلی حملہ ، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

جمعرات 10 اپریل 2025 10:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) غزہ شہر کے علاقے الشجاعیہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق فلسطینیوں کی کم از کم تعداد 30 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بتایاکہ ملبے کے بیچ لاشوں کی تلاش کا عمل ابھی تک جاری ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران میں اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں 45 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :