فیصل آباد،جعلسازی اور ملاوٹ کا مکروہ دھندہ کرنے والا یونٹ پکڑ لیا گیا

جمعرات 10 اپریل 2025 10:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر جعلسازی و ملاوٹ کا مکروہ دھندہ کرنے والا یونٹ پکڑ لیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدکے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب فنشنگ مل مارکیٹ گودام پر کارروائی کرتے ہوئے 1000کلو ملاوٹی بیسن پکڑ کر مشینیں اور خالی بیگ ضبط کر کے پروڈکشن بند کرکے مقدمہ درج کروا دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ تجزیاتی رپورٹ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاوٹی بیسن کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور سنگین خلاف ورزیوں پر بند کردیا گیا۔ملاوٹی اشیاکا خوراک میں استعمال سنگین جرم اور موذی امراض کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹی اور مضر صحت اشیاتیار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ شہری اپنے اردگرد خوراک سے متعلق شکایات پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :