ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی جانب سے تبدیل ہونے والے تحصیلدار پٹن احسان اﷲکے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعرات 10 اپریل 2025 12:20

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے تبدیل ہونے والے تحصیلدار پٹن احسان اﷲ کے اعزاز میں اپنے دفتر میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالولی خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوہستان لوئر اول خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) عدیل حسین شاہ اور دیگر دفتر کے سٹاف نے شرکت کی۔ تمام شرکانے تحصیلدار پٹن احسان اﷲ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :