کوئٹہ ،این آئی آر سی نے ویڈیو لنک کے ذریعے کیسزکی سماعت کاآغاز کردیا

جمعرات 10 اپریل 2025 13:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی)نے کوئٹہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسزکی سماعت کاآغاز کردیا۔جمعرات کو این آئی آر سی کے چیئرمین جسٹس (ر)شوکت عزیز صدیقی نے کوئٹہ میں این آئی آر سی کے فل بینچ کی تشکیل کا باضابطہ افتتاح کیا،یہ بینچ ویڈیو لنک کے ذریعے کوئٹہ کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

افتتاح کے بعد این آئی آر سی کورٹ نے باقاعدہ کیسز کی سماعت کاآغاز کردیا۔اس موقع پر بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی، ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری نجب الدین آغا ایڈووکیٹ، بار کے سابق صدور محمد افضل حریفال، عبدالغنی خلجی، سابق وائس چیئرمین سلیم لاشاری، ریٹائرڈ جسٹس ظہور احمد شاہوانی، کاریزات بار کے صدر امین اللہ غرشین، بارکھان بار کے صدر شبیر احمد کھیتران ودیگر بھی موجود تھے ۔