خیرپور‘ صحافی کلہاڑی کے وارسے قتل، کھیت سے لاش برآمد

پولیس نے صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قریبی دوست کو تفتیش کے لیے تحویل میں لیا ہے

جمعرات 10 اپریل 2025 16:08

خیرپور‘ صحافی کلہاڑی کے وارسے قتل، کھیت سے لاش برآمد
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)خیرپور کی تحصیل ٹھری میر واہ میں پولیس کو کھیت سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔ایس ایس پی سمیع اللّٰہ کے مطابق ملنے والی لاش صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہے جنہیں کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے مزید بتایا ہے کہا اللّٰہ ڈنو شر کے چہرے پر بھی تشدد کے نشانات ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قریبی دوست کو تفتیش کے لیے تحویل میں لیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :