سعودی خواتین مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مردوں سے زیادہ بااختیار

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر سعودی عرب میں خواتین کو مردوں سے زیادہ با اختیار بنایا گیا،ترجمان سدایا

جمعرات 10 اپریل 2025 16:15

سعودی خواتین مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مردوں سے زیادہ بااختیار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)سعودی عرب کی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی سدایا نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سعودی عرب واحد ملک ہے جہاں خواتین کو بااختیار بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سدایا کے ترجمان ماجد الشھری نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر سعودی عرب میں خواتین کو مردوں سے زیادہ با اختیار بنایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سٹینفورڈ اے آئی انڈیکس 2025 کے مطابق عالمی ماہرین نے سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کے شعبے کا باریک بینی سے مطالعہ کیا جس میں یہاں کی خواتین کو اس شعبے میں مثالی کارکردگی کا حامل پایا جسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ سعودیہ میں صنف نازک کو آئی ٹی میں سب سے زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :