چیچہ وطنی ،پولیس کودرخواست دینے کے رنج میں ملزم اوراسکے بھائیوں نے متاثرہ خاتون کے گھرکو آگ لگا دی

جمعرات 10 اپریل 2025 16:49

چیچہ وطنی ،پولیس کودرخواست دینے کے رنج میں ملزم اوراسکے بھائیوں نے ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) چیچہ وطنی میں پولیس کودرخواست دینے کے رنج میں ملزم اور اسکے بھائیوں نے متاثرہ خاتون کے گھرکوآگ لگا دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاؤں 116،سیون سی آر کے رہائشی محنت کش ثمرعباس کی بیوی سے کھیتوں میں کام کا ج کے دوران ملزم لقمان حسن نے زیادتی کی کوشش کی ، جس پر محنت کش نے ملزم کیخلاف تھانہ کسووال میں درخواست جمع کروادی،اسی رنج میں ملز م لقمان حسن اور اسکے بھائیوں نے محنت کش کے گھر میں تیل چھڑک کرآگ لگادی۔محلے داروں نے محنت کش ،اسکی بیوی اور بیٹی کو بروقت باہر نکال لیا تاہم سامان جل کرراکھ ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :