بٹگرام پولیس کی کارروائی ، قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 10 اپریل 2025 16:49

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) بٹگرام پولیس نے کارروائی کے دوران قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان بٹگرام کے مطابق ملزم محمد رحمان عرف کور نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کررواں سال 16 مارچ کو اپنے بھائی عزیز عرف زیزو کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بنہ محمود علی شاہ نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد رحمان اور ملزم محمد نبی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مزید 2 ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :