وکلا کی مشاورت سے پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کو مضبوط کیا جائے گا،چوہدری شافع حسین

جمعرات 10 اپریل 2025 16:56

وکلا کی مشاورت سے پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کو مضبوط کیا جائے گا،چوہدری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے مسلم لیگ لائرز ونگ کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت صدر لائرز ونگ رانا نعیم سرور نے کی۔ ملاقات میں پارٹی کے لائرز ونگ کو متحرک کرنے کے امور پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وکلا کی مشاورت سے پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کو مضبوط کیا جائے گا،پارٹی وکلا کا کنونشن جلد منعقد کیا جائے گا۔

وکلا جوڈیشل ریفارمز کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔عوام کو انصاف کی فراہمی میں وکلا اپنا کردار ادا کریں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ گجرات میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے سیوریج سسٹم اور روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جا رہا ہے۔انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری پراپرٹی کا کاروبار بند کروادیا ہے،اب انڈسٹریل اسٹیٹس میں حاصل کردہ پلاٹوں پر صنعتی یونٹس ہی لگ رہے ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہاکہ اوقاف کی زمینوں کا رینٹ بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کرانے کیلئے بھی لائحہ عمل بنایا جارہا ہے۔پارٹی وکلا نے صوبائی وزیرکو وکلا برادری کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وفد میں سینئر نائب صدر سہیل وڑائچ،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رانا محمد شفیق اور دیگر شامل تھے۔