
پی ایس ایل10،ملتان میں کھیلے جانے والے میچز کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری
جمعرات 10 اپریل 2025 16:58

(جاری ہے)
ملتان پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، پاک فوج، رینجرز، سپیشل برانچ اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان ملتان کرکٹ سٹیڈیم، ملتان ایئرپورٹ، روٹس، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
اسی حوالے سے تمام اہم مقامات اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔مزید برآں جدید تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز پر مشتمل ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سٹیڈیم کے اطراف میں پیٹرولنگ کرے گی۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم آنے والے کرکٹ شائقین کے لیے فاطمہ جناح ٹاؤن میں گاڑیوں کی پارکنگ کی جائے گی ۔ شائقین کو فاطمہ جناح ٹاؤن پارکنگ پوائنٹ سے سٹیڈیم تک خصوصی شٹل بس سروس کے ذریعے پہنچایا جائیگا۔کرکٹ شائقین کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لازمی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کوئی بھی آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، کوئی بھی تیز دھار مواد جیسے چاقو اور دھات یا لکڑی سٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ کسی بھی بینر و پوسٹر یا پلے کارڈ جس پر مذہب یا نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا فحش باتیں درج ہوں ان کی سختی سے ممانعت ہے۔کرکٹ شائقین کو گراؤنڈ، کھلاڑیوں اور ساتھی تماشائیوں پرکسی قسم کی چیز پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سٹیڈیم کے احاطے میں ڈرون کیمروں کے استعمال پرسخت پابندی ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
-
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
-
ڈینیئل مدویدیف اور کیسپررڈ میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
بابر اعظم اور رضوان کو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے بھی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
-
پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول جاری
-
بھارت: کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں قتل
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے سے باہر ہونے کے دہانے پر
-
عمران خان برصغیر کے سب سے بڑے ہیرو ہیں
-
پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا
-
آئی پی ایل، 14سالہ سوریہ ونشی نے سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی ففٹی ففٹی نہیں ہوتیں، ثانیہ مرزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.