نوابشاہ،ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف سخت کارروائی

جمعرات 10 اپریل 2025 17:06

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سندھ کے صوبائی وزیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی دوست محمد راہمون، سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان کی ہدایات پر ریجنل انچارج سیپا شہید بینظیر آباد ڈاکٹر گل امیر سنبل نے نوابشاہ اور اس کے گردونواح میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

ڈاکٹر گل امیر سنبل نے جوڈیشل مجسٹریٹ II کی عدالت میں ماحول دشمن ایندھن (indigenous fuel) جلانے اور سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ (SEPA) کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف بھٹہ مالکان کے خلاف قانونی پٹیشن دائر کی۔ ان بھٹہ کمپنیوں اور مالکان میں ال مہران برکس کمپنی (غلام سرور پٹھان، غلام پرویز علی پٹھان)، مدنی برکس کمپنی (محمد یوسف جتوئی، محمد خان جتوئی، علی رضا جتوئی)، قدرتی برکس کمپنی (عدنان خان، غلام مصطفیٰ)، پرویز ڈاہیو و غلام علی ڈاہیو برکس کمپنی (پرویز ڈاہیو، غلام علی ڈاہیو)، ماشاءاللہ برکس کمپنی (حاجی نظر محمد پٹھان، سیٹھ سلیمان)، بادشاہ برکس کمپنی (خان محمد بھٹی، ذوالفقار علی بھٹی)، حسنین برکس کمپنی (رئیس امام بخش زرداری، سیٹھ بادل خان، سیٹھ مہرام پٹھان)، حبیب گل و شہزاد گل برکس کمپنی (حبیب گل، شہزاد گل)، سرور خان برکس کمپنی (سرور خان، سجن چانڈیو، محمد نور پٹھان)، کیریا برکس کمپنی (بشیر احمد کیریو، سین بخش عرف نائیک محمد کیریو)، سید برکس کمپنی (اسمت اللہ اچکزئی)، اور محمد زمان شاہ جیلانی برکس کمپنی (سیٹھ وزیر علی جتوئی)شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت میں جمع کروائی گئی پٹیشن کے تحت ان تمام مالکان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔ یہ اقدام ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، ماحولیاتی تحفظ کے قوانین کے نفاذ اور عوامی صحت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔\378