90 لاکھ کرپٹو صارفین سے ٹیکس وصولی کے لئے کوئی پالیسی مرتب نہیں کی گئی: ڈاکٹر آصف محمود جاہ

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعرات 10 اپریل 2025 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل 2025ء ) ایف بی آر کے پالیسی ونگ نے ایف ٹی او کو تحریری تبصرے میں لکھا کہ زیر نظر شکایت کو بدانتظامی نہیں کہا جا سکتا۔ پالیسی ونگ نے مزید کہا کہ کرپٹو کرنسی کا تصور نیا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی رائے درکار ہوگی۔ شکایت کے مندرجات زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ کرپٹو کرنسی میں ہونے والا وسیع کاروبار ٹیکس نظام سے باہر ہے۔ ایف بی آر نے اس نظر انداز شدہ شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی بجائے اسے بدستور ٹیکس نیٹ سے باہر رکھنے کے لئے ایف ٹی او کے دائرہ اختیار کو غلط طور پر چیلنج کیا۔

متعلقہ عنوان :