لاہور ریلوے اسٹیشن پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ریلوے کی مشترکہ انسپیکشن، تین سٹالز کو جرمانے،ایک سربمہر

جمعرات 10 اپریل 2025 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) لاہور ریلوے اسٹیشن پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ریلوے کی ٹیم نے مشترکہ انسپیکشن کی جس دوران 3سٹالز کو بھاری جرمانے کیے گئے جبکہ ایک سٹال کو سربمہر کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صائمہ ممتاز اور ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اسد بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

غیر منظور شدہ اشیا کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ایکسپائرڈ آئٹمز موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔ سٹالز پر صفائی ستھرائی کا معیار بھی خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔ مسافروں کو معیاری اشیا کی دستیابی ممکن بنانے کے حوالے سے افسران کا کہنا تھا کہ غیر معیاری اشیا کی فروخت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئندہ خلاف ورزی پر ٹھیکہ منسوخ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :