کراچی پریس کلب کاارشاد کھوکھر اوراختیار کھوکھر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 10 اپریل 2025 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے نائب صدر پریس کلب ارشاد کھوکھر اور ممبر پریس کلب اختیار کھوکھر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ارشاد کھوکھر، اختیار کھوکھر اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔

متعلقہ عنوان :