بجلی کی پیداوار کے ٹیرف میں کمی کیلئے 9 بیگاس پاور پلانٹس نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کروا دی

بیگاس پاور پلانٹس نے فیول لاگت کی کمی کی درخواست دیدی ،نیپرامیںدرخواست پر سماعت 16اپریل کو ہوگی

جمعرات 10 اپریل 2025 19:40

بجلی کی پیداوار کے ٹیرف میں کمی کیلئے 9 بیگاس پاور پلانٹس نے بھی نیپرا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)بجلی کی پیداوار کے ٹیرف میں کمی کے لیے حمزہ شوگر ملز سمیت 9 بیگاس پاور پلانٹس نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کروا دی،بیگاس پاور پلانٹس نے فیول لاگت کی کمی کی درخواست دی۔بجلی کی پیداور میں منافع کم کرکے 17فیصد پر فکس کرنے کی درخواست دی گئی جبکہ مرمت اور آپریشن لاگت میں 10فیصد کمی کی درخواست دی گئی۔

(جاری ہے)

انشورنش فیس میں بھی 0.7فیصد کمی کی درخواست دی گئی۔بیگاس پاور پلانٹس نے اوپن مارکیٹ میں بجلی فروخت کرنے کی بھی درخواست دی۔ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، المعیز انڈسٹری، چنار انرجی، تھل انڈسٹری، حمزہ شوگر ملز، رحیم یار خان ملز اور شاہ تاج شوگر ملز نے جمع کروائی۔نیپرا بیگاس پاور پلانٹس کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :