بیساکھی میلہ،گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعرات 10 اپریل 2025 19:42

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال کی طرف سے سکھ یاتریوں (ملکی و غیر ملکی)کے مذہبی تہوار (بیساکھی میلہ)کے موقع پر گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں کی سکیورٹی پر ٹوٹل 770افسران و ملازمان تعینات کیے گئے ہیں جس میں 01ایس پی، 05ڈی ایس پیز،07انسپکٹر،52سب انسپکٹر،27اسسٹنٹ سب انسپکٹر،36ہیڈکنسٹیبلان،132ٹریفک افسران وملازمان،75ایلیٹ کیو آر ایف،435کنسٹیبلان و لیڈی کنسٹیبلان تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈی پی او نارووال نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نارووال پولیس بیساکھی میلہ کے موقع پر تمام سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی۔کسی بھی مذہبی تہوار کی سکیورٹی نارووال پولیس کا اولین فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :