Live Updates

عوام کی خواہش ہیے پشاور زلمی اپنے ہوم گرائونڈ پر کھیلے، جاوید آفریدی

پشاور زلمی فاونڈیشن کھیل اور کھلاڑی کی بہبود کے لیے کام کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی، بیان

جمعرات 10 اپریل 2025 19:42

عوام کی خواہش ہیے پشاور زلمی اپنے ہوم گرائونڈ پر کھیلے، جاوید آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ سیزن 10 میں بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم سے اچھی پرفارمینس کی توقع ہے۔ایک بیان میں میں انہوںنے کہاکہ ٹیم مینجمنٹ نے دستیاب کھلاڑیوں کی موجودگی میں ایک اچھا اسکواڈ پشاور زلمی کے لیے منتخب کیا ہے۔

جاوید آفریدی کے مطابق پی ایس ایل میں پشاور زلمی روز اوّل سے ایک اہم اسٹیک ہولڈر رہی ہے اور اس نے لیگ کی مقبولیت اور عوام کی توجہ دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔پشاور زلمی کے اونر نے کہا کہ پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہونے جا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان شراکت داری کے معاہدے کا نیا سفر مزید بہتر اور شاندار ہوگا۔

(جاری ہے)

جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور کی عوام پی ایس ایل کے مقابلے بلخصوص اپنی ہوم ٹیم پشاور زلمی کو پشاور میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے پشاور زلمی کو ہوم گراونڈ میں کھیلنے کا موقع ملنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پشاور زلمی فاونڈیشن کھیل اور کھلاڑی کی بہبود کے لیے کام کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی،جاوید آفریدی نے پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمئیر لیگ کے ایک ساتھ ہو نے کے سوال پر کہا کہ پی ایس ایل ہمارا برینڈ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اس لیگ کی شان ہیں اور دنیا ہمیشہ کی طرح پی ایس ایل کی مقبولیت کو تسلیم کرئے گی۔پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے اونر نے کہا کہ زلمی ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ ایک جزبہ ہے، ایک تحریک ہے، جو پورے پاکستان کو جوڑتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے کامیاب اور یاد گار 10 سالوں پر ایک ترانہ ریلیز کیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں زلمی نے امید ، اتحاد اور حوصلے کی علامت بن کر یہ ثابت کیا ہے کہ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ ایک مشترکہ خواب ہے، ہر جیت ، ہر چیلنج اور ہر کامیابی نے پشاور زلمی کی میراث کو مزید مضبوط کیا ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات