پاکستان نظام درست نہ ہونے کے سبب دنیا میں پیچھے رہ گیا ہے،امتیاز احمد میمن

جمعرات 10 اپریل 2025 21:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)عوام پاکستان پارٹی سکھر ڈویژن کے صدر امتیاز احمد میمن نے کہا کہ پاکستان نظام درست نہ ہونے کے سبب دنیا میں پیچھے رہ گیا ہے نااہل حکومت اور حکمرانوں کی بدولت عوام دشمن اقدامات سے مڈل کلاس شہریوں کو مارا جارہا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کا نظام صرف اشرافیہ کے کام آتا ہے یہ شکاری اور شکار کا نظام ہے اور یہ ظالمانہ نظام بنتا جارہا ہے ، ملک کے بوسیدہ نظام کی تبدیلی کیلئے شاہد خان عباسی ، اور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل جیسی شخصیات دن رات مصروف عمل ہیں اور وہ انشاء اللہ عوام پاکستان پارٹی آئین کی بالادستی' جمہوریت پسندی اور ترقی وخوشحالی کے خوابوں کو تعبیر دلا کر دم لینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سکھر میں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی قیادت میں رابطہ مشن اور ممبر شپ مہم میں کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں ، چاروں صوبوں میں سیاسی اور عوامی شخصیات نئے سیاسی کارواں کا حصہ بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عوام پاکستان پارٹی تنظیم سازی سمیت دیگر سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے عوام بہت جلد خوشخبری کی نوید سننے گے اگر ملک کو دیئے گئے بحرانوں سے کوئی سیاسی شخصیت نکال سکتی ہے تو وہ صرف شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل جیسی شخصیات ہیں جن کا کرداربے داغ اور عوام کے سامنے ہیں ۔