نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور ترک وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ‘باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

جمعرات 10 اپریل 2025 21:50

نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور ترک وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ‘باہمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ خاقان فدان کی ٹیلیفونک گفتگو میں پاک ترک وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاپاک ترک وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہہ سے اناطالیہ ڈپلومیسی فورم کی کامیاب میزبانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔