Live Updates

پشاور زلمی نے یادگار شارٹ فلم اور ترانہ ریلیز کردیا

فلم زلمی کے ایک عام آغاز سے لے کر ایک عالمی پہچان بننے تک کے سفر کو نہایت دلنشین انداز میں پیش کرتی ہے

جمعرات 10 اپریل 2025 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء) پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے اپنی دس سالہ شاندار کامیابیوں اور سفر کی یادگار عکاسی کے لیے ایک متاثرکن شارٹ فلم ریلیز کی ہے، جو نہ صرف گزشتہ دہائی کی کامیابیوں کو سراہتی ہے بلکہ آنے والے وقت کے لیے بھی امید اور جذبے کی نئی راہیں کھولتی ہے۔ یہ فلم زلمی کے ایک عام آغاز سے لے کر ایک عالمی پہچان بننے تک کے سفر کو نہایت دلنشین انداز میں پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

زلمی صرف ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے، ایک تحریک ہے جو پورے پاکستان کو جوڑتی ہیظچاہے میدان میں جیت ہو یا دلوں میں۔ اس فلم کے ساؤنڈ ٹریک میں موسیقی کے مایہ ناز ستارے ظ عائمہ بیگ، مصطفیٰ زاہد، بلال اواض، مصطفیٰ کمال خان، التمش سیور اور واجد لیاق ظ شامل ہیں، جنہوں نے پشتو، اردو اور انگریزی زبانوں کو خوبصورتی سے یکجا کیا ہے۔ یہ مختصر فلم صرف ایک ویڈیو نہیں بلکہ فخر اور اتحاد کا پیغام ہے جو نہ صرف ٹیم بلکہ اس قوم کی مضبوطی کو بھی ظاہر کرتا ہے جو اسے سپورٹ کرتی ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات