بالکل خدا بلوچستان کے وکلا اور عوام کی سہولت کا زریعہ بنا ہوں اس کمشن کو ملک کی جدید عدالت بنایا جائے گا

جمعرات 10 اپریل 2025 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)کوئٹہ میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا افتتاح کردیا گیاچیرمین انٹر ریلیشنز کمشن جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے افتتاح کیا کوئٹہ وکلا کو سہولیات میسر ہونگی اس کمشن کو جدید سہولیات سے اراستہ کیا جائے گا افتتاح کے موقع پر چیرمین انٹر ریلشنز کمشن کا عزم کوئٹہ کی ضلع کچہری میں افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائر شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا بلوچستان اعلی روایات کا صوبہ ہے بلوچستان کے وکلا نے ہمیشہ عوامی ایشوز کو اہمیت دی ہے بلوچستان کے وکلا کو کراچی اور اسلام اباد جانا محال تھا اسلے کمشن کے تشکیل یہاں کی گئی اج سے کوئٹہ میں بلوچستان کے فل بنچ کی سماعت کا اغاز ہوگیا ہے میں بالکل خدا بلوچستان کے وکلا اور عوام کی سہولت کا زریعہ بنا ہوں اس کمشن کو ملک کی جدید عدالت بنایا جائے گا اس سے مقدمات کا التوا ختم ہوسکے گا بہت جلد این ای ار سی کے قیام سے وکلا کو مواقع مل سکے گی این ای ار سی کی بدولت دو ہزار کے پہلی سہ ماہی کی کارکردگی توقعات کے مطابق ہے کمشن ای ایک او کنونشن کے تحت کام کررہا ہے یکم مئی کو اسی تناظر میں عالمی کانفرس ہوگی اس موقع پر بلوچستان بار کونسل کے واس چیرمین راحت بلیدی کا کہنا تھا کہ کویٹہ بنچ کے قیام سے بلوچستان کے عوام کو سہولیات ملے گی اس سے قبل یہاں کے وکلا اور عوام کو کراچی اور اسلام اباد جانا پڑتا تھا