Live Updates

پاکستان سپر لیگ 2025 ، راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات،5ہزار سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے

ٹیموں کے روٹ کی موثر سیکورٹی کیساتھ چھتوں پر سنائپرز تعینات شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ ،مکمل باڈی سرچنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، سی پی اوسید خالدہمدانی

جمعرات 10 اپریل 2025 23:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ 2025 کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے 5000 سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 367 افسران فرائض سرانجام دیں گے،انتظامات کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2025 ، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے،راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 367 افسران فرائض سرانجام دیں گے،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ انتظامات کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،ٹیموں کے روٹ کی موثر سیکورٹی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں، میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کریں گے،میچز کے دوران سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنایاجائے گا،پاک فوج، رینجرز، دیگر سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ربط سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کویقینی بنایا جائے گا،پاکستان سپر لیگ میچز کے دوران شہریوں کو پر سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات