لورالائی پولیس تھانہ صادق علی شہید کی کارروائی، بدنام زمانہ ڈکیت محمد حینف ترین اور سید خان ترین گرفتار

جمعرات 10 اپریل 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) لورالائی پولیس تھانہ صادق علی شہید کے ایس ایچ او رازق بمعہ ٹیم نے بدنام زمانہ ڈکیت محمد حینف ترین اور سید خان ترین سکنہ چوتیر کو انتہائی مہارت سے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صادق علی کے ایس ایچ او رازق بمعہ ٹیم نے دو ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا ، یہ وہ ڈکیت ہیں جنہوں نے گزشتہ روز زیارت کراس سے کار چوری کی تھی اور اس سے پہلے بھی دو 2 کیسوں میں مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :