کراچی اینٹی سٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی،3مبینہ ڈاکوئوں سے تین غیرقانونی پستول،10موبائل فونز اورمسروقہ موٹر سائیکل برآمد

جمعرات 10 اپریل 2025 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) کراچی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے3مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 3 عدد غیرقانونی پستول،10موبائل فونز اورمسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتارملزمان میں زوہیب،فرزان اور محمد ارشدشامل ہیں۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش برگیڈ، جمشید کوارٹر، پریڈی، ڈاکس، پاک کالونی اور سائیٹ کے علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :