پوسٹ گریجویٹ کالج دوراہا میں فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے حق میں ریلی، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

جمعہ 11 اپریل 2025 11:53

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج دوراہا مانسہرہ میں طلبہ کی جانب سے فلسطین اور غزہ کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ پوسٹ گریجویٹ کالج دوراہا مانسہرہ کے طلباءکی جانب سے فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئےپرامن ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے دوران طلباءنے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اورہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکانے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں جاری ظلم و ستم کو روکنے کےلئے فوری کردار ادا کرے، ہم طلباہر حال میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی تک بھرپور ساتھ دیں گے۔ ریلی کا اختتام غزہ کے شہداءکیلئے فاتحہ خوانی اور مظلوم مسلمانوں کی مدد و نصرت کیلئے خصوصی دعا سے ہوا۔

متعلقہ عنوان :