
پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط، محسن نقوی کی تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی ،ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وفاقی وزیر داخلہ کی اجلاس میں گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 11 اپریل 2025
12:42

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
سینکڑوں پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے الزام میں ملک بدر کیا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کو خلیجی ممالک سے بھیجا گیا ہے۔نئی شرائط سے غیر قانونی امیگریشن کو روکنے اور غیر قانونی کام کرنے والوں کی سکریننگ میں مدد ملے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.