وقف ترمیمی قانون کا مقصد مسلم کمیونٹی کی معاشی بنیادوںکو کمزور کرنا ہے، آئی اے ا یم سی

جمعہ 11 اپریل 2025 14:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) انڈین امریکن مسلم کونسل (آئی اے ایم سی) نے وقف قانون میں بی جے پی حکومت کی نئی ترامیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلم کمیونٹی کی مذہبی اور اقتصادی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی ایک دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی تارکین وطن مسلمانوں کی تنظیم آئی اے ایم سی نے متنبہ کیا ہے کہ وقف بل میں تبدیلیاں صدیوں پرانے مسلم اداروں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لائی گئیں ہیں ۔

تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رشید احمد نے ایک بیان میں کہا وقف جائیدادیںلاتعداد اسکولوں، ہسپتالوں اور فلاحی اداروں کیلئے مال اعانت کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان جائیدادوں پر حکومتی کنٹرول کا مقصد مسلم کمیونٹی کی معاشی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔