فیصل آباد ، معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 11 اپریل 2025 16:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) فیصل آباد میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ حسن چوک میں لڑائی جھگڑا کے دوران عامر مسیح نامی ملزم نے عبد الرحمان نامی نوجوان کو دھکا دیا۔ نوجوان سیڑھیوں سے گر نے کی وجہ سے سر پر چوٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس نے قتل کا ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ٹیم نے جدید ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتےملزم عامر مسیح کو 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا ۔مقتول عبد الرحمٰن کی ملزم عامر مسیح کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی اسی بنا پر ملزم نے قتل کر دیا ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :