بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، 55فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعددعلاقوں میں بجلی بند رہی

جمعہ 11 اپریل 2025 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) صوبائی دارالحکومت لاوہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ، لیسکو کے 55سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کئی گھنٹوں تک بند رہی ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ خود لیسکو کنٹرول روم میں موجود ہوں، فیلڈ سٹاف ہائی الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام سرکل اور ڈویژن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ نے معزز صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس سے فوری رابطہ کریں یا 118 پر اطلاع دیں، دوران بارش اپنے بچوں اور پالتو جانوروں کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں۔

متعلقہ عنوان :