وزیرخارجہ کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات، اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعہ 11 اپریل 2025 18:11

وزیرخارجہ کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات، اقتصادی تعلقات ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبرایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات پر گفتگو ہوئی ہے۔دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ملاقات کے دوران امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی موجود تھیں۔