ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوزو کمیٹی کا اجلاس،حفاظتی اقدامات کا جائزہ

جمعہ 11 اپریل 2025 18:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوزو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر نال ندیم اکرم شاہوانی ڈی ایس پی خضدارمحمد جمن سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس محمد مراد گزوزئی ودیگر شریک ہوئے۔متعلقہ نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو اپنے پراجیکٹس اور ان کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات وانتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ نجی کمپنیز جو کہ مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں، انہیں موثر حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، انسپکٹر مائنز وقتاً فوقتاً ان پراجیکٹس کا معائنہ کرکے حفاظتی اقدامات اور بندو بست کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیں اور اس سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے اجلاس میں کمپنیز کے ذمہ داران کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھیں اور کسی بھی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری سے ہر صورت میں اجتناب کریں تاکہ یہ پراجیکٹس بغیر کسی دقت کے محفوظ ماحول میں پائیہ تکمیل کو پہنچ جائیں۔