
بلوچستان میں شاہراہوں کی بندش ، سیکورٹی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے صوبے کی بڑی شاہراہیں کوئٹہ کراچی شاہراہ، قلعہ سیف اللہ اور گوادر میں شاہراہوں کی بندش سے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
پنجگور میں کھاد بردار تجارتی گاڑیوں کو نذرآتش کیا گیا
جمعہ 11 اپریل 2025 22:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت حالات پر قابو پا کر شاہراہوں کو کھلوانے اور کوئٹہ زاہدان ریلوے سیکشن کو فعال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔
انہوں نے کہا کہ تاجر نمائندگان حکومت اور سیاسی جماعت کے درمیان خیر سگالی کے طور پر ثالثی کے لئے بھی تیار ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا کہ 28مارچ کے بعد سے لک پاس پر شاہراہ کی بند ش سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں سیاسی جماعت عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا ازالہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کسی بھی جتھے کو چھوڑ کر شہر کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی پہلے بھی کوئٹہ میں احتجاج کے دوران جلا گھیرا کے واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے اور سڑک کی بند ش سے اشیاخورد ونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں سیاسی جماعتوں کو عوامی مفاد ذاتی مفاد سے بالاتر رکھنا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاجروں کی شاہراہوں کی بندش کے حوالے سے درخواست پر ان کے مسائل سننے کے لئے چیمبر آیا ہوں مستونگ دھرنے کے خلاف کاروائی کا فیصلہ حکومت کریگی اگر حکومت فیصلہ کرے تو ہم کاروائی کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہونگا ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ مرغی کی سپلائی کے حساب سے اس کی قیمت روزانہ تبدیل ہوتی ہے شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
-
بینکس (کل )بند رہیں گے
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم ،فارمی انڈے مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.