راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا سنا دی

جمعہ 11 اپریل 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا سنا دی۔ مجرم جاوید حسین کو 10 سال قید اور ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

پیرودھائی پولیس نے مجرم کو گزشتہ سال 1200 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے مقدمہ کی ٹھوس شواہد کے ساتھ پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ سی پی او خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔