گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل کی ملاقات

جمعہ 11 اپریل 2025 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل فیبریزیو بیئلی (Fabrizio Bielli)نے ملاقات کی۔ جمعہ کو گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش ماحول سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اٹلی کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاک اٹلی دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں ۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ اٹلی سے وفود کے تبادلوں اور تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔اس موقع پراٹلی قونصل جنرل نے گورنر ہاوس میں پرچم کشائی کی،مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور شجر کاری مہم کے تحت پودابھی لگایا۔اٹلی فونصل جنرل نے امید کی گھنٹی بجاکر اظہار کیاکہ امید کی گھنٹی سمیت دیگر گورنر اینیشیٹیوز بھی عوامی فلاح و بہبود کے ضمن میں انتہائی شاندار ہیں .

متعلقہ عنوان :