سی سی پی اوکی زیرِصدارت اجلاس، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء بارے پیش رفت پر بریفنگ

جمعہ 11 اپریل 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیرِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر قانونی مقیم باشندوں کو متعلقہ ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کی نگرانی کریں، متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن شیئرنگ سے غیر قانونی افغان مقیم باشندوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (آپریشنز) تصور اقبال اور ڈویژنل ایس پیز(آپریشنز) نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :