پنجاب بھرمیں 1535 ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق، 792زخمی، ریسکیو1122

جمعہ 11 اپریل 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ(ریسکیو1122) نےپنجاب بھر میں 1535ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 792افراد شدید زخمی ہوگئے کوضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1062معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (81فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 985ڈرائیوز،76کم عمرڈرائیور،681مسافراور206پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ279ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت335متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد90حادثات میں 114متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گو جرا نوالہ87حادثات میں 91متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1872متاثرین میں 1517مرد اور355خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1502موٹرسائیکل،109آٹورکشے،165کاریں،34وین،19مسافر بسیں،32ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔