ساہیوال، ناچ گانے ،فحش ریکارڈنگ ،بیجا لائٹنگ ،پولیس کا چھاپہ ،تین خواجہ سرا ،14باراتی گرفتار

جمعہ 11 اپریل 2025 21:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)ساہیوال شادیوں کی تقریبات میں ناچ گانے فحش ریکارڈنگ بیجا لائٹنگ پولیس کے چھاپے تین خواجہ سرا اور14باراتی گرفتار مقدمات درج دونوںدو لہے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چک چھ 14 ایل میں شادی کی تقریب میں خواجہ سرا کے نیم برہنہ لباس فحش ناچ گانے اور لا وڈ سپیکر بلندآواز سے چلانے کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر تین خواجہ سراؤں عثمان چاہت، علی رضا نینا، نعمان چٹکی، 11 باراتیوں لقمان ،محمد حمزہ، ندیم حسین، محمد عمران ،اسرار احمد، فخر عباس، شرافت ، فیضان، صابر مغل، ساجد عمران ،اور وسیم اکرم کو گرفتار کر لیا دولہا محمد طیب اور دیگر تین فرار ہو گئے 94 بارہ ایل میں محمد عدنان کی شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم پر گانے بجاتے پاکر پولیس شاہ کوٹ نے چھاپہ مارااور محمد کاشف بلوچ، محمد اصف جٹ ،بابر جوئیہ کو گرفتار کر لیا دولہا عدنان اور اس کا بھائی محمد عرفان فرار ہو گئے اور ساؤنڈ سسٹم کا سامان قبضہ میں لے لیا ۔

پولیس کسووال اور شاہ کوٹ نے دو مقدمات میرج ایکٹ کی خلاف ورزی ساؤنڈ سسٹم ایکٹ درج کر کے گرفتار 17 ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا۔