پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف

عبداللہ شفیق کی نصف سنچری ، جیسن ہولڈ کی 4 وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اپریل 2025 22:13

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 140 رنز ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اپریل 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے مقابلے میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 10 ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوور میں 139 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 
لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 66 رنزکی اننگز کھیلی اور 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے جبکہ حارث رؤف 10 اور محمد نعیم 8 رنز بناسکے۔ 
شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے 2، 2 رنز بنائے جبکہ سیم بلنگز، جہانداد خان اور ڈیوڈویسا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 
لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف آفریدی اور سیم بلنگز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیو ں میں صاحبزادہ فرحان، اعظم خان، سلمان علی آغا، کولن منرو، شاداب خان، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رئیلی میرڈیتھ اور اینڈیز گوس شامل ہیں۔ 
3 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی جب کہ لاہور قلندرز دو بار ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔