چین نے ٹرمپ سے براہ راست رابطہ کرنے سے انکار کر دیا

ہفتہ 12 اپریل 2025 11:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)گذشتہ دو دنوں کے دوران عالمی منڈیوں نے اس وقت کچھ راحت کی سانس لی جب امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ درجنوں تجارتی شراکت دار ملکوں پر 90 دنوں کے لیے کچھ محصولات معطل کر دیں گے۔ وہ ممالک جن کے لیے 90 دن کے لیے ٹیرف معطل کیا گیا کی فہرست سے چین کو باہر رکھا گیا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی بیان بازی کو بڑھا دیا اور کہا کہ وہ امریکہ میں داخل ہونے والے تمام چینی سامان پر اضافی 145 فیصد ٹیرف عائد کرے گی۔

اس سے دونوں امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیجنگ نے فوری طور پر امریکی فلموں پر پابندی لگاتے ہوئے جواب دیا۔ چین نے پہلے ہی امریکی اشیا پر اپنے محصولات کو 84 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔ تیز ہوتی تجارتی جنگ کے درمیان وائٹ ہاس میں دو سینئر امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ چین کے ساتھ رابطہ شروع نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :