Live Updates

اسرائیل نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کو گھیرے میں لے لیا

اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں ایک علاقے پر بھی بمباری کی،رپورٹ

ہفتہ 12 اپریل 2025 11:05

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تاہم جنگ بندی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں رفح کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنوبی غزہ میں خان یونس اور رفح گورنریٹس کے درمیان چلنے والے نئے قائم کردہ "موراج کوریڈور " پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا اور غزہ کے ضلع رفح کا مکمل گھیرا کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ اس نئے کوریڈور کا نام پٹی میں ایک سابق اسرائیلی بستی کے نام پر رکھا گیا۔ یہ بستی 2005 میں اسرائیلی انخلا کے ساتھ خالی کر دی گئی تھی۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں ایک علاقے پر بھی بمباری کی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :