حوثی ملیشیا کے اسرائیل پر دو ڈرون لانچ، ایک اردن میں جا گرا

ہفتہ 12 اپریل 2025 11:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)تہران کے حمایت یافتہ گروپ حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق حوثیوں نے اسرائیل کی جانب دو ڈرونز لانچ کیے جو اردن میں گر کر تباہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی ترجمان یحیی السریع نے پلیٹ فارم ایکس پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں نے دو "یافا " ڈرونز کے ذریعے اسرائیل میں دو فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس نے یہ نہیں بتایا کہ ان میں سے ایک اردن میں جا گرا۔ یمن سے لانچ کیا گیا ڈرون اردن کے علاقے ماعین میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یمنی ڈرون اردن کے ایک غیر آباد جنگلاتی علاقے میں گرا۔

متعلقہ عنوان :